کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شیرشاہ نالے سے پانی اوور فلو ہونے سے پراچہ چوک کا راستہ بند ہوگیا۔
کراچی میں رات گئے سے ہلکی اور تیز بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اورشہری گھروں میں محصور ہوگئے جب کہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اطلاعات ہیں کہ اسکیم 33، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، محمد علی سوسائٹی، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔nt
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف بیس مسرور پر 48، اورنگی ٹاؤن میں 45، کیماڑی 42، گلشنِ حدید 36، ناظم آباد 29، نارتھ کراچی 26، کورنگی24، سعدی ٹاؤن21 ملی میٹر، ایئرپورٹ اولڈ ایریا 18، ڈی ایچ اے فیز ٹو17، جناح ٹرمینل 16، صدر 9 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 20، پی اے ایف فیصل بیس 19 اور گلشنِ معمار