سپریم کورٹ : ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فیصلہ ساڑھے 7 بجے سنایا جائیگا، عدالتی عملہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کرکے ساڑھے سات بجے کردیا  ہے۔ اس سے پہلے یہ فیصلہ پونے چھ بجے سنایا جانا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الیہی ہیں  اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے دس ووٹ مسترد کردیے تھے جس کی بنیاد چوہدری شجاعت کے خط کو بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے ق لیگ کے اراکین کو حمزہ شہباز کو ووٹ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پارلیمانی پارٹی سپریم کورٹ پہنچے تھے کہ پارلیمانی لیڈر ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اراکین کس کو ووٹ کریں گے۔پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے فل کورٹ بینچ کی استدعا کی گئی تھی جو سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی اور اس کے بعد پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا گزشتہ روز بائیکاٹ کردیا تھا۔