جمہوری نظام کیلئے تمام اداروں کا حدود میں کام کرنا ضروری ہے،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لئے تمام  اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔