لاہور: تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔ پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ پینل آف چیئرمین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔
نتائج کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 364 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے، 4 ووٹ مسترد ہوئے۔ ن لیگ اور اتحادی جماعتون کے امیدوار سیف ملوک نے سطبین خان کو اسپیکر ہونے پرمبارک باد پیش کی۔