وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، ہم کس طرف جا رہے ہیں، یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں، یہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ اور نفرت انگیز تقریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔
The social media campaign belittling & ridiculing the sacrifices of our martyrs was horrifying. This is what self-righteous political narratives do: they poison the minds of the youth & weaponise hate speech. Which way are we headed?
The moment calls for a deep reflection.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔چوہدری شجاعت
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہرآفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں۔
انہوں ںے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاست دان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔