بجلی بلوں کے ذریعے 6ہزار روپے فکس ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ
بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا۔
August 11, 2022 · اہم خبریں
اسلام آباد: حکومت نے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 6ہزار روپے کے فکس ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلٰی قیادت کے کہنے پرکیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کرپورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔