پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دےد یا

لاہور:پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں کو بے گناہ قرار دےد یا ۔

نجی ٹی وی کےمطابق لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑاورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگرکو بے گناہ قرار دیا ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ ،گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی ختم کردی ہیں ،رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ،پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نےضمانتوں کی درخواستیں واپس لےلیں۔