اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شو کاز نوٹس23 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا، عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر پی ڈی ایم ریفرنس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
ممنوعہ فنڈنگ پر چئیرمین پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری گیا تھا، عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیوں نہ غیر ملکی فنڈنگ ضبط کرلی جائے۔
الیکشن کمیشن میں محسن شاہنواز رانجھا نے بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس کی سماعت 24 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔