کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کا سلسلہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، دن کے اوقات میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق دوپہر 2 بجے تک پی اے ایف فیصل بیس شارع فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں 26 ، جناح ٹرمینل پر 25 اعشاریہ 9 ، ناظم آباد میں 22، یونیورسٹی روڈ پر 19 اعشاریہ 5، ایئر پورٹ کے اولڈ ایریا میں 18 اعشاریہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 18، ڈیفنس میں 17 اعشاریہ 8، پی اے ایف مسرور بیس پر 11، گلشنِ معمار میں 9 اور کیماڑی میں 6 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔