ملتان کے نشتراسپتال میں غیرملکی ڈاکٹر نے خود کشی کرلی

ملتان: نشتر اسپتال کے بھٹہ ہال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا تعلق صومالیہ سے تھا، جس نے ہاسٹل کے واش روم میں خود کو چھری مار کر خودکشی کرلی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا اور ایف سی پی ایس (فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان) کے امتحان کی تیاری کررہا تھا۔