شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ،فائل فوٹو
شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ،فائل فوٹو

شہبازگل پرتشدد ثابت نہیں ہوا۔میڈیکل رپورٹ آ گئی

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا، رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز گل پرتشدد ثابت نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوا دی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق شہبازگل بلکل تندرست ہیں۔ چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس سے قبل، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہارپرپولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے پر تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس کانسٹیبل کی شرٹ پھاڑی اورایک پولیس کانسٹیبل کا موبائل اور پرس بھی چھین لیا تھا۔ قبل ازیں تھانہ کوہسار کی ٹیم نے ان کے گھرپرچھاپا مارا تھا۔