اوپن مارکیٹ میں ڈالر213 روپے کا ہو گیا

کراچی:امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل تنزلی کا شکار ہے ،روز برو قدر گرتی جا رہی ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 215 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں ڈالر کی گراوٹ 8 روپے 79 پیسے رہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو گیا ہے۔