زلزلے کی زیرزمین گہرائی 179 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔فائل فوٹو
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 179 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔فائل فوٹو

دادو وگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی:سندھ کے شہر دادو اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر دادو اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، اس کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغرب سندھ بلوچستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔