پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ ہے۔فواد چوہدری

شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا اب حکومت دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو

               
August 15, 2022 · اہم خبریں, قومی
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازگل نے نجی ٹی وی پر جو کچھ کہا وہ سب کے سامنے ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثنااللہ کی پالیسی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل اوراوورسیز پاکستانی کمزور ہیں اس لیے انہیں پکڑا گیا، شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا اب حکومت دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے اس لیے شہباز گل نے لینڈ لائن سے کال کی، نجی ٹی وی پر شہباز گل نے جو بولا وہ بھی سامنے ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ ہے۔