ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کریں گے ۔

               
August 15, 2022 · اہم خبریں, قومی
کیس کا فیصلہ ملک کی سیاسی تاریخ کا نقشہ بدل سکتا ہے-فائل فوٹو

کیس کا فیصلہ ملک کی سیاسی تاریخ کا نقشہ بدل سکتا ہے-فائل فوٹو

اسلام آباد:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی الیکشن  کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کریں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھاہے۔