ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

سندھ میں بلدیاتی انتخابات28 اگست کو کرانے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں کیخلاف اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست خارج کردی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ  سندھ میں  دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو روکنے کیلیے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے قرار دیا کہ ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے،ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے ۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ  الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی ہے ، پی ٹی آئی چاہے تو سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد کی درخواست دائر کر سکتی ہے ۔