عمران خان کو ڈر ہے ،طوطا زبان نہ کھول دے ۔ جاوید لطیف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ طوطے کی زبان بند رکھنا عمران خان کی مجبوری ہے ، ان کو ڈر ہے کہ قومی مفادات کا جو سودا ہوا اس پر طوطا زبان نہ کھول دے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ  مجھ پر بھی غداری کا مقدمہ  درج کیا گیا ، مجھے چار فٹ لمبے اور چھ فٹ چوڑے کمرے میں رکھا گیا ، مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آوازیں عمران خان کو سنانی ہیں ، میں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی خواہش پوری نہیں کروں گا اور کبھی نہیں رویا ، آج رونا دھونا اس لئے ہے کہ بھارت کی فنڈنگ کا جواب دینا ہے ۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ  پہلے انہوں نے امریکی سازش کا کہا اور اب ان سے ہی مدد مانگ رہے ہیں ، نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں ، وہ  اقتدار کیلئے نہیں بلکہ  عوام کی بھلائی کیلئے واپس آرہے ہیں ۔ نواز شریف اس لئے واپس آرہے ہیں کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں ۔ اب ملک حقیقی قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا۔