اسلام آباد:حکومت کی منی بجٹ لانے کی تیاری، سگریٹس، درآمدی فون اورگاڑیوں سمیت دیگردرآمدی سامان مزید مہنگا ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کےد وران درآمدات پرپابندیاں ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ پابندی آئی ایم ایف کے کہنے پر اٹھائی گئی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کی درآمدی سامان پراس وقت جتنی ڈیوٹی ہے ان پر ان گنا یا 400 سے 600 فیصد اضافی ٹیکس لگادیں۔
حکومتی اقدام سے درآمد شدہ گاڑیاں، موبائل فون، گھریلو سامان، کپڑے، جوتے ، پرس اوردرآمد شدہ خوراک مزید مہنگی ہوجائےگی۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کہ حکومت تمباکو اورسگریٹس پر ٹیکس بڑھا کر 36 ارب اکٹھا کرے گی اور اس حوالے سے آرڈینس جاری کیا جائے گا۔