کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں، ڈپٹی کمشنر
کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں، ڈپٹی کمشنر

تحریک انصاف کی ریلی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ 5 سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے، ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔