ظفروال: بھارت سے بہہ کرآنیوالی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق

ظفروال: بھارت سے بہہ کر آنیوالی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ]پولیس کے مطابق یہ واقعہ نالہ ڈیک کے مقام سکروڑ پر پیش آیا، ظفر وال کے مقام ڈیک کے گائوں سکروڑ میں بچے سیلانی پانی کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک پانی میں موجود اینٹی ٹینک مائن پر بچے کا پائوں لگا اور وہ پھٹ گئی۔

حادثے میں چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کی دو زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی اورزخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیوناروال منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ بچوں کا تعلق سرحدی گائوں سکروڑ سے ہے۔