گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

کراچی۔ کہیں ہلکی ، کہیں تیز بارش

کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،سڑکوں پرکیچڑ اور پھسلن ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، نیوکراچی، سرجانی، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس پر ہلکی و درمیانے درجے کی بارش جب کہ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکم موسمیات کی جانب سے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ ٹاؤن میں 23 ملی میٹر، گلشنِ حدید و سُرجانی میں21، قائدآباد16، سعدی ٹاؤن15 ملی میٹر اور نارتھ کراچی13، گلشنِ معمارواورنگی10، جناح ٹرمینل9، صدر8ملی میٹربارش ریکارڈ گی گئی ہے۔