لاہور ہائیکورٹ نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا۔ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر، لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرکے مقررکرنے کا حکم بھی دیا۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، جس سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا، بجلی بلزمیں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیکرکالعدم کرے۔