فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات۔ سیلابی ریلہ بڑے بڑے مکانات اور پل بہا لے گیا

مینگورہ:  سوات میں سیلابی ریلہ بڑے بڑے مکانات اور پل بہا لے گیا، شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے رہے  ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سوات کے مختلف علاقوں کی ہے جہاں سیلابی ریلے بڑے بڑے مکانات کو بہا لے گئے،اس موقع پر موجود شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں لگارہے ہیں۔سوات کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے جس سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔