متحدہ عرب امارات کا امدادی سامان کے 20 جہاز بھیجنے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یواے ای حکام کا رابطہ ہوا۔آئی ایس پی آر

               
August 29, 2022 · اہم خبریں, قومی
امدادی سامان ملک بھرکےسیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔فائل فوٹو

امدادی سامان ملک بھرکےسیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔فائل فوٹو

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یواے ای حکام کا رابطہ ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ رابطے میں یو اے ای حکام نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنےپربات کی۔

ترجمان نے بتایا کہ یو اے ای نے امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا، امدادی سامان ملک بھرکےسیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔