عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔فائل فوٹو

پسند کی شادی ۔ ضمانت مسترد ہونے پر ظہیر بھائی سمیت گرفتار

کراچی: لاہورجاکرپسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرکے شوہراورجیٹھ ضمانت مسترد ہونے پر گرفتارہوگئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیراورشبیرکی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیراورشبیرکی عبوری ضمانت اور طبی معائنہ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مرکزی ملزمان ظہیراورشبیرکی عبوری ضمانت مسترد کردی اور ملزمان کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی میڈیکل معائنے کی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس حکام ملزمان ظہیر اور شبیر کو لیکر عدالت سے روانہ ہوگئے۔