پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان کی طرف سے بامقصد مذاکرات نہ ہونے پر سیز فائر کا معاہدہ ختم کیا جارہا ہےجس میں قیدیوں کی رہائی ،فوجی آپریشن سمیت فریقین کے دمیان مؤثر رابطے نہ ہونے جیسے عوامل شامل ہیں ۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے کچھ قیدی رہا کیے گئے مگر انہیں دوبارہ سے گرفتار کر لیا گیا جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
جار کردہ بیان میں ٹی ٹی پی چیف مفتی نور ولی کے مطابق بامقصد مذاکرات کی کبھی نفی نہیں کی جو کہ شرعی اصولوں کا حصہ ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت پر ہونے پر وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، تاہم کامیاب مذاکرات کی صورت میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔