نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی

ہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اوربری خبر ہے ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی ۔

 نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی  جس کے بعد بجلی کی قیمت میں  3 روپے  39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ،  نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو  95 ارب روپے اضافی وصولیوں کی اجازت دی ۔

 صارف کی جانب سے کے الیکٹرک کی سماعت کیلئے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے آپ جذباتی نہ ہوں ۔