سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرنے پر معظم علی عباسی نے استعفی دیدیا
سندھ حکومت پر امداد نہ دینے کا الزام ،معظم علی عباسی نے اپنا استعفیٰ سپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا۔
معظم علی عباسی پی ایس 11لاڑکانہ سے منتخب ہوئے تھے۔فائل فوٹو
لاڑکانہ: رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دہدیا، گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے رکن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کر رہی جس کے باعث سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی ڈے اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی پی ایس 11لاڑکانہ سے منتخب ہوئے تھے ، معظم علی عباسی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا ہے ۔