وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

شہباز شریف نے قیمتی تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے۔

توشہ خانے میں جمع کرائے گئے ان تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہےجو وزیراعظم کو خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے ، تحائف میں ہیرے جَڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔

تحائف میں شامل ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، ‘کف لنک’ (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر10 سال کی مدت کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔