پرنس چارلس (فائل فوٹو)
پرنس چارلس (فائل فوٹو)

شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے

لندن:ملکہ برطانیہ  الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ  کے نئے بادشاہ کا اعلان کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانوی بادشاہت فوری طور پر شہزادہ چارلس کو مل گئی۔ شہزادہ چارلس ملکہ برطانیہ کے سب سے بڑے صاحبزادے ہونے کی وجہ سے برطانیہ کے نئے بادشاہ قرار پائے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملکہ برطانیہ لزبتھ دوم کے انتقال کر جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔