اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو
اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو

13 جماعتیں الیکشن سے ڈر کر بھاگ گئیں،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مختلف شہروں میں جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے، مہنگائی کے خلاف احتجاج  کیا جائے گاعوامی رابطہ مہم   تیزکی جائے گی،

سابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری عوامی رابطہ مہم مزید تیزکرنے پراتفاق کیا گیا جبکہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے صوبائی صدورکو مہنگائی کیخلاف احتجاج کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈرکرالیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔