وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنیکا اعلان

فیصل آباد: وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا عمران خان مقدمات کا سامنا کررہے ہیں توسب کو کرنا ہوگا۔

وزیرداخلہ پنجاب نے کہا اگر رانا ثنا اللہ کی حفاظتی ضمانت نہ ہوئی تو گرفتار کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے 30 ارکان اسمبلی حفاظتی ضمانتیں کرواکر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ حفاظتی ضمانت پرہیں، ضمانت نہ ملنے پر گرفتار کرلیں گے۔