ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو
ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو

نواز شریف چور،الطاف حسین دہشتگرد،ان سے میرا موازنہ مت کرو ۔عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف چور اور الطاف حسین دہشتگرد سے میرا موازنہ مت کریں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت کے طلب کرنے پرعدالت پیش ہوئے ،کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔

صحافی نے پوچھا کہ  پہلے الطاف حسین، پھر نواز شریف اوراب آپ ، آخر مائنس ون کا فارمولہ کب تک چلتا رہے گا؟، عمران خان نے جواب دیا کہ نواز شریف چوراورالطاف دہشتگرد سے  میرا موازنہ مت کریں ۔ ایک اور صحافی نے پوچھا کہ خان صاحب آج  کتنے خطرناک ہوں گے ، جس پرعمران خان نے جواب دیا ” بہت ، بہت "۔

ایک صحافی نے کہا کہ خان صاحب گزشتہ ہفتے کتنی ملاقاتیں ہوئیں ، خبریں آرہی ہیں کہ سابق امریکی سفارتکار سے ملاقات ہوئی ، عمران خان نےجواب دیا کہ  پتہ نہیں اور بھی کیا خبریں ہیں ۔