تبدیلی سے غیریقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔فائل فوٹو
تبدیلی سے غیریقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔فائل فوٹو

خواجہ آصف نے پٹرول کی بچت کا آسان نسخہ بتا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے پٹرول کی بچت کا آسان نسخہ بتا دیا،یہ نسخہ صرف غریبوں اور کم آمدنی والوں کیلیے ہے،وزرا اورامرا کیلیے یہ نسخہ ان کی صحت پرگراں گزر سکتا ہے اس لیے پرہیز ضروری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی بچت کریں اور پیٹرول کی بچت کے لیے پیدل چلیں یا سائیکل پر سفر کریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور ہوم ورک مکمل ہے، پنجاب میں تبدیلی سے سیاسی استحکام آئے گا۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا کہ ابھی نواز شریف وطن واپس نہیں آ رہے ہیں، حالات ٹھیک ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے، میاں نوازشریف کی وطن میں موجودگی سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا اور نہ ہی اس پر کام شروع ہوا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا تو سب سے پہلے ادارے سے مشاورت ہوگی اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کریں گے  پھر آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا۔