ملک میں مزید سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا، الرٹ جاری

اسلام آباد:ملک میں مزید سیلاب کا خطرہ بڑھنے لگا ، این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 17سے 18 ستمبرکے دوران بھارت کا پانی ستلج، راوی اور چناب کو متاثر کرسکتا ہے۔ این دی ایم اے نے متعلقہ وفاقی، صوبائی اورضلعی محکموں کو احتیاط کی ہدایت کردی۔

این ڈی ایم اے نے تینوں دریاؤں اورمعاون  ندی نالوں کے میں پانی کا بہاؤ  بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر سیلاب سے متعلق ایڈوایزری جاری کردی ہے۔

این ڈی ایم  اے نے تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی اورضلعی محکمون کو احتیاط برتنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ خطرے سے دوچار علاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔