ضمانت ملنے کے بعد شہباز گل کا ٹویٹرپر پہلا پیغام
”ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کار ساز ہے “۔قرآنی آیت کا ترجمہ
September 15, 2022 · قومی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جس کے بعد انہوں نے ٹویٹرپراپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے ٹویٹرپرقرآن کی ایک آیت شیئرکی جس کا ترجمہ ہے ”ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کار ساز ہے“۔عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کی ضمانت منظورکی تھی۔
