شہباز شریف اتوارکو نواز شریف سے ملاقات کریں گے

دورۂ لندن میں وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔

               
September 15, 2022 · اہم خبریں, قومی
شہباز شریف ہفتہ 17 ستمبرکو لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔فائل فوٹو

شہباز شریف ہفتہ 17 ستمبرکو لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ 17 ستمبرکو لندن کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اتوار 18 ستمبر کو ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دورۂ لندن میں وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔ شہباز شریف  18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں اُنہیں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔