عمراں خان آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔مولانا فضل الرحمن

پشاور :جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔

صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں، جب بھی وہ فتنہ تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے، بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلےکہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گے۔ فارن فنڈنگ کیس میں اس کی چوری نکل آئی ہے ، اگر عدالت اس کے خلاف فیصلہ دیے تو عدالت غلط ہو جاتی ہے اور اگر الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ دے تو وہ جانبدار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔