اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے آنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے،4افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں موبائل سروس نہ ہونے سے جانی نقصان کی حتمی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم 4 زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اسکردو میں پیرکی صبح ساڑھے 9 بجے زلزلے کے باعث کئی مقامات پرلینڈ سلائڈنگ اور پہاڑی تودے روڈ پرآ گرے جس کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔
اسکردو کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ملوپہ موڑ پرکئی گاڑیاں بھاری پتھر گرنے کے باعث پھنسی ہوئی ہیں اور کچھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
WATCH: Visuals of #Sakardu #earthquake . Magnitude 4.3 earthquake hit Pakistan’ area #Sakardu .According to initial reports 4 people injured so far.#earthquake pic.twitter.com/ItnuDRtMS3
— Abidullah (@577_abidullah) September 19, 2022
زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انتظامیہ کی جانب سےمرکزی شاہراہ پر شہریوں کو سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔