لانگ مارچ کی آڑ میں سیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اسٹیبلشمنٹ لاتعلق نہیں رہے گی۔فائل فوٹو
لانگ مارچ کی آڑ میں سیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اسٹیبلشمنٹ لاتعلق نہیں رہے گی۔فائل فوٹو

عمران خان پر فرد جرم کل عائد ہوگی

اسلام آباد: خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے معاملے پر سرکلر جاری کر دیا ہے۔

جاری سرکلر کے مطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا اور کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہوں گے اور اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاافسران کو بھی کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ کل توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کل توہینِ عدالت کیس میں عمران خان پر فردِ جرم عائد کرے گی۔