توہین عدالت کیس

توہین عدالت کیس: عمران خان پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف  توہین عدالت کیس کی سماعت  آج ڈھائی بجے ہوگی۔ توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر  آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان کی پیشی اور  فرد جرم  عائد کیے جانےکے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔کمرہ عدالت نمبر ایک میں اینٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر 2022 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی تھی۔