اینٹی کرونا ویکسین فائزر کا مالک دوسری بارکرونا میں مبتلا

واشنگٹن( اُمت نیوز) امریکا کی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر 60 سالہ البرٹ بورلا دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر کے 60 سالہ سی ای او البرٹ بورلا کا معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا۔

خیال رہے کہ البرٹ بورلا اس سے پہلے بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور انھوں نے کورونا کی دو بوسٹر ڈوز میں لگوائی ہیں لیکن اس کے باوجود ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے اپنے بیان میں جلد صحت یاب ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی کمپنی کی ہی اینٹی وائرل دوا لے رہے ہیں۔

رواں ہفتے ہی امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے کورونا وبا کا خاتمہ ہوگیا ہے تاہم اب بھی کچھ مسائل درپیش ہیں۔