وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔اجلاس میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال ،سیکیورٹی معاملات اور وزیراعظم ہاؤس آڈیولیکس کے معاملے پرمشاورت ہوگی۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی آڈیوز سمیت دیگر سلامتی کے امور پر مشاورت کی جائے گی جبکہ سیلاب اور ملکی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ عسکری قیادت  امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل ہی ہوگا، جس میں سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیں گے جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال، سیلاب زدگان کی بحالی اور عالمی  امداد پر بھی غور کیا جائے گا۔