اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کا حلف اٹھا لیا

صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود، اپوریشین کا شور شرابہ

September 28, 2022 · اہم خبریں

اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا۔ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ کا حلف لیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار نے گزشتہ روز سینیٹر کا حلف لیا تھا۔ اسحاق ڈار نے سینیٹر کا حلف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے لیا اس دوران سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دی گئی۔