دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے۔فائل فوٹو
دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے۔فائل فوٹو

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے ازسرنو سفارتی کوششوں کی تجویز

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے امریکا سے سفارتی محاذ پرازسرنوکوششوں کی تجویز دے دی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکامیں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر 2ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکاکے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی، دفتر خارجہ کے قانونی مشیر نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکاسے از سرنو سفارتی کوششیں کی جا سکتی ہیں

ان کا کہناتھا کہ دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے ، امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں ، قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔