اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کی واپسی قریب ؟

اسلام آباد ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔
ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی واپسی سے قبل پیش بندی کر لی ہے۔
پی پی آئی کے مطابق آمد سے قبل نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائیگی۔حفاظتی ضمانت کے عرصے میں نوازشریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہونگے۔
تاہم عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ ہو گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں لیکن یہ طے ہے کہ وہ انتخابات سے قبل آئینگے۔