نواز شریف واپسی یقینی
 سابق وزیراعظم تین بار پاکستان آنے کا پروگرام بنا چکے- لیکن عمل نہیں ہو سکا تھا-اس بار واپسی یقینی ہے-فائل فوٹو

خدا نے آج جھوٹوں کو بے نقاب کردیا۔نواز شریف

لندن :ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں بری ہونے پر نواز شریف نے مریم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے۔

نواز شریف نے لندن میں ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کا مقصد سیاست سے باہرنکالنا تھا، خدا نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی، یہ چاہتے تھے کہ میں سزاسن کر پاکستان نہ آؤں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نوازکو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کردیا ہے۔