اسلام آباد: امریکہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ سازشی نظریات بدقسمتی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آزاد ،خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، معمول کی سفارتی ملاقاتوں میں ایشوز پر کبھی اتفاق ہوتا ہے، توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سے تعاون کریں گے، ہم موسمیاتی تبدیلی پر کام کر رہے ہیں جوموجودہ وقت کا اہم مسئلہ بن چکا ہے، علاقائی سلامتی پاکستان اوراس کے ہمسایہ ممالک کےلیے اہم مسئلہ ہے۔
امریکہ کے طرف سے پاکستان کے ایئربیس مانگنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فضائی اڈوں کے بارے میں میں کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی اورخاص طور پر ان کی پاکستانی تعیناتی کے دوران بھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے نئے راستے تلاش کرے گا، پاکستان کو بین الاقوامی تجارتی طریقے کو تبدیل کرنے پر سوچنا ہوگا، پاکستان کے پاس افراد قوت ، ہنر اور مہارت بہت زیادہ ہے، امریکہ اور پاکستان مل کر عملی طور پر مسائل سے نمٹتے ہیں۔