مردان۔ خودکش حملہ آورٹارگٹ تک پہنچے سے قبل ہی ہلاک

مردان میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا، واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کھیتوں میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے ہلاک ہوگیا، دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

یہ واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے جائے وقوع کا دورہ کیا دھماکے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

واقعے پر ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھماکے سے خودکش بمبار ہلاک ہوا، دھماکا پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہے۔