سپریم کورٹ:ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ،فائزعیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پانچ ججز کی خالی نشستوں کے حوالے سے جسٹس فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذکورہ خط کے 28 ویں متن میں انہوں نے جولائی کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تاخیر کے حوالےسے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ زیر التواء مقدمات میں کمی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے نئے ججز تقرری ناگزیر ہے۔